5 مئی 2025 - 13:15
پاکستان نے 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے الفتح میزائل کا تجربہ کر دیا

اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے دوران الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ  کیا ہے، میزائل کا تجربہ ایکس انڈس مشق کے تحت کیاگیا،میزائل کاتجربہ  انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح میزائل 120کلومیٹر تک زمین سے زمین پر 120کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے اور اس تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔ 
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha